احرار پاکستان کے اسلامی تشخص پر آنچ نہیں آنے دینگے:فرحان الحق حقانی


ملتان ( سماجی رپورٹر ) احرار وطن عزیز پاکستان کے اسلامی تشخص اور مقدس قوانین پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ مصائب سے گھبرا کر راہ حق سے فرار اختیار نہیں کرنا چاہیئے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام ملتان کے ناظم اطلاعات و نشریات محمد فرحان الحق حقانی نے ذمہ داران احرار سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا الحمد للہ مجلس احرار اسلام نے ہر دور میں دین اسلام اور وطن عزیز کیلئے پر امن آئینی و قانونی دائرہ کار میں رہتے ہوئے جدوجہد کی آج بھی پر امن جدوجہد کے ساتھ میدان عمل میں موجود ہے۔ انہوں نے بتایا مولانا سید عطاءاللہ شاہ بخاری رحمتہ اللہ علیہ کے 61 ویں یوم وفات کے موقع پر آج 19 اگست بروز جمعہ ، صبح دس بجے تا نماز عصر ، مرکز احرار ، دار بنی ہاشم ، مہربان کالونی نزد ایم ڈی اے چوک ملتان میں 61 واں سالانہ امیر شریعت سمینار منعقد ہو رہا ہے۔
 سمینار سے مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ مولانا سید محمد کفیل بخاری ، مرکزی نائب امیر مولانا سید عطائ اللہ ثالث بخاری خصوصی خطاب کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...