ملتان ( سماجی رپورٹر ) مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع ملتان کے ناظم علامہ عنایت اللہ رحمانی،جامعہ اسلامیہ کے شیخ الحدیث مفتی عبدالرحمان شاہین، جامعہ کے ناظم قاری ہدایت اللہ رحمانی نے کہاہے کہ آزادی کا مقصد اسلامی نظام کا نفاذ تھا،پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی ریاست بنایا جا ئے۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے اہلحدیث یوتھ فورس کے زیر اہتمام استحکام پاکستان سمینار سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہا اشرافیہ نے 75برس قیام پاکستان کے مقاصد سے انحرا ف اور پاکستان کی نظریاتی اسا س کو منہدم کرنے میں صرف کر دئے۔ملک کے حکمرانوں نے تحریک آزادی کی عظیم جدوجہد اور شہداآزادی کی قربانیوں کو رسوا کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ قیام پاکستان کا اول وآخر مقصد نفاز اسلام کے سوا کچھ نہیں۔حکمران آئین پر حلف کی پا سداری اور قانون پر عملداری کو یقینی بنانے کا عہد کریں۔