کمانڈر مولوی مہدی مجاہد طا لبان سے بغاوت پر قتل ہوئے 


 لا ہور ( نوائے وقت رپو رٹ) طالبان سے باغی ہونے والے کمانڈر مولوی مہدی مجاہد اآ پریشن میں مارے گئے تھے طالبان حکام کے مطابق مولوی مہدی مجاہد کو ہرات میں آ پریشن کے دوران مارا گیا تھا ، مولوی مہدی ہرات کے راستے ایران بھاگنے کی کوشش کر رہے تھے۔افغان میڈیا کے مطابق چند ماہ پہلے مولوی مہدی مجاہد طالبان سے اختلافات کے باعث باغی ہوگئے تھے، سابق طالبان کمانڈر بامیان کی ہزارہ برادری سے تعلق رکھتے تھے۔
 
بارشوں کے پیش نظر انسداد ڈینگی سرولنس بڑھائی جائے:ڈی سی وہاڑی
وہاڑی (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر میاں محمد رفیق احسن کی زیر صدارت اجلاس میں جاری انسداد ڈینگی مہم سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنر نے سرگرمیوں کو بڑھانے کی ہدایت کی۔ اور کہا کہ بارشوں کے پیش نظر انسداد ڈینگی ٹیمیں سرولنس موثر انداز سے کریں ان ڈور اور آو¿ٹ ڈور سرگرمیوں کو تیزکیا جائے، فیک رپورٹنگ برداشت نہیں کی جائے گی انسداد ڈینگی احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنیوالوں کو لیگل نوٹسز دینے کا سلسلہ جاری رکھیں ، حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق 22سے 27اگست تک انسداد ڈینگی ہفتہ منایا جا رہا ہے جس میں تمام متعلقہ محکمے حکومتی ہدایت کے مطابق بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے انسداد ڈینگی کے حوالے سے سمینارز اور واک کا انعقاد کیا جائے گا اور خصو صی آگاہی مہم چلائی جائے گی۔
 خصوصی آگاہی مہم میں سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ اداروں، سکولوں، کالجز، یونیورسٹیوں،این جی اوز کو بھی شامل کیا جائے گا۔
ملکی ترقی ،بیروز گاری کا خاتمہ، راستہ فنی تعلیم سے وابستہ ہے:پرنسپل ٹیوٹا لودھراں
نورشاہ گیلانی(نامہ نگار)ملکی ترقی کا راستہ فنی تعلیم سے وابستہ ہے۔ہنر مندی کی بدولت ہی بے روزگاری کا خاتمہ ممکن ہو سکتا ہے۔ جن ممالک نے روائتی تعلیم کے ساتھ ساتھ فنی مہارت،صنعتی وپیشہ وارانہ تعلیم کو ترجیح دی ہے وہ ممالک تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔ان خیالات کا اظہارانجینئر محمد سلیم پرنسپل ٹیوٹا لودھراں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ لودھراں میں مڈل اور میٹرک پاس کیلئے مختلف ٹریڈز ریفریجریشن اینڈ ایئرکنڈیشنگ،ویلڈنگ،پروفیشنل کوکنگ،فٹرجنرل مکینیکل،بلڈنگ الیکٹریشن میں داخلے جاری ہیں۔ان کورسز کا آغاز یکم ستمبر2022سے ہو گا۔مزید معلومات کیلئے 0608921020,,03008585598پررا بطہ کیا جا سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن