بغیر ٹریکر والی پبلک ٹرانسپورٹ کاموٹروے پر داخلہ بند کر دیا جائے گا‘ رانا محمد اسماعیل 

Aug 19, 2022


شجاع آباد (نمائندہ نوائے وقت)انسپکٹر جنرل خالد محمود کی ہدایات پر موٹروے پولیس نے MC-II زون پر بغیر ٹریکر والی بسوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کا آغاز کر دیا ڈی آئی جی MC-II زون شاہد جاوید نے موٹروے پر چلنے والی تمام بس کمپنیز کو ہدایات جاری کر دیں ،سیکٹر کمانڈر رانا محمد اسماعیل نے کہا کہ بغیر ٹریکر والی پبلک ٹرانسپورٹ کا داخلہ موٹروے پر بند کر دیا جائے گا۔ تمام بس کمپنیز بس ڈرائیورز کے حوالے کرنے سے پہلے ڈرائیورز کے اوقات اور آرام کو مانیٹر کریں۔۔

مخدوم رشید: شہر و گردونواح میں مردہ مرغیوں کے گوشت کی فروخت کا انکشاف 
مخدوم رشید (نامہ نگار) ذرائع کے مطابق مخدوم رشید شہر و گردونواح میں برائلر گوشت بیچنے والے صبح سویرے اپنے پھٹوں پر پہنچتے ہی دیکھتے ہیں کہ کوئی مرغی مردہ تو نہیں ہے، جیسے کوئی مرغی مردہ نظر آتی ہے فوراً اس کو ذبح کرکے رکھ دی جاتی ہے، اہل علاقہ نے حکام سے اپیل کی ہے کہ قانونی کاروائی کی جائے

مزیدخبریں