فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ‘ ساڑھے تےن ہزار کلو پھپھوندی لگا اچار تلف

Aug 19, 2022


ملتان ‘خانیوال (خصوصی رپورٹر‘خبرنگار) فوڈ اتھا ر ٹی کی کارروائیاں جاری ملتان میں سیمپل فیل ہونے پر بیورجز یونٹ کی اصلاح تک پروڈکشن بند کر کے مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج کروا دی گئی۔ ملک شاپ کو بہتری تک کام سے روک دیا گیا۔ خانیوال میں ڈیری شاپ کو پروسیسنگ ایریا میں حشرات کی بھرمار پائے جانے پر 30 ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔ دریں اثنا ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز نے فوڈ سیفٹی ٹیم کے ہمراہ فرید کوٹ جہانیاں بائی پاس پر اچار یونٹ پر چھاپہ مار کر 3ہزار 500 کلو پھپھوندی لگا اچار برآمد کرکے تلف کر دیا گیا مالکان کو 1 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون کا کہنا تھا کہ خوراک نما زہر بیچنے والے فوڈ اتھارٹی سے نہیں بچ سکتے۔

مزیدخبریں