ملتان ( نیوز رپورٹر)ووڈر نالہ ڈی جی خان کے مقام پر 132کیوی ٹاور سیلابی ریلے کے باعث زمین بوس ہوگیا۔500کیوی ڈی جی خان گرڈ سے شاہ صدر دین گرڈ سٹیشن کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔شاہ صدر دین گرڈ سے منسلک پانچ 11کیوی فیڈر سے بجلی کی فراہمی میں تعطل سے پیر عدیل،شاہ صدر دین،بہادر گڑھ،لاڈن اور دری ڈھولے والی فیڈرز سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ علاقے میں مسلسل بارش اور سیلاب کی وجہ سے پول کی فوری بحالی میں مشکلات کا سامنا ہے شاہ صدر دین گرڈ کو متبادل ذرائع سے چلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔