مناسب خرچہ نہ ملنے پرطالبہ والدکے چھپائے 27لاکھ لیکر تھانے پہنچ گئی 


رحیم یار خان(احسان الحق سے)اولاد کی جانب سے والدین پر عدم اعتماد کی انوکھی مثال، کالج کی طالبہ مناسب خرچ نہ دینے پر والد کی جانب سے گھر میں چھپائے گئے 27لاکھ روپے اٹھا کر تھانہ کوٹ سمابہ پہنچ گئی،پولیس سے انصاف کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ مؤ مبارک کی بستی بیر دین کی رہائشی کالج کی طالبہ طیبہ شوکت چند روز قبل اکیلی 27 لاکھ روپے کی کثیر رقم اٹھا کر تھانہ کوٹ سمابہ پہنچ گئی اور پولیس کو تحریری درخواست دی کہ انکا والدمحمد شوکت صاحب حیثیت ہونے کے باوجود انہیں صرف ایک سو روپے روزانہ خرچ دیتا ہے جس میں انکا گزر بسر نا ممکن ہے اور وہ اپنی زندگی سے تنگ ہیں جس پر تھانہ کوٹ سمابہ کے ایس ایچ او حسن اقبال نے فوری طور پر لڑکی کے والد محمد شوکت کو اپنے پاس بلایا اور اسے سمجھایا جس پر محمد شوکت نے تھانے ہی میں اپنی اولاد کو مکمل خرچ دینے کا وعدہ کیا جس پر پولیس نے مذکورہ ستائیس لاکھ روپے کی رقم محفوظ بنانے کیلئے فوری طور پر اسکے بنک اکاؤنٹ میں جمع کروا کر ذمے داری کی ایک روشن مثال قائم کر دی ۔سول سوسائٹی نے پولیس کے اس رویئے کو خراج تحسین پیش  کیا ۔

ای پیپر دی نیشن