ملتان (نیوز رپورٹر) بارش ملتان اور جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع میں میپکو صارفین کیلئے زحمت بن گئی۔ گزشتہ رات ر دو روز سے جاری رہنے والی بارش نے میپکو کی کارکردگی کا پول کھول دیا یا اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ میپکو کے زیر انتظام علاقوں ملتان مظفر گڑھ ڈی جی خان رحیم یار خان راجن پور بہاولپور کے اضلاع میں بارش کی وجہ سے 65 فیڈرز سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی جس کے باعث جنوبی پنجاب کا بیشتر حصہ اندھیرے میں ڈوبا رہا۔ 48 گھنٹے گزر جانے کے باوجود بھی بیشتر علاقوں میں بجلی کی بحالی کا کام مکمل نہیں ہوسکا ۔