ملتان،مخدوم رشید، خانیوال ،جہانیاں،اڈاپل 14، میاں چنوں،لودھراں،وہاڑی،بورے والا،گگو منڈی ،ساہوکا،ٹبہ سلطان پور ،منڈا چوک،کہروڑ پکا ،قطب پور،دنیاپور (خصوصی رپورٹر، نمائندوں سے)جنوبی پنجاب کے سرکاری سکولوں میں سٹوڈنٹ کونسلوں کے انتخابات ، 11 لاکھ سے زائد ووٹرز کا تقریباً 14 ہزار نمائندوں کا چناؤ، کامیاب امیدواروں کے حامیوں کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر رقص، ایڈیشنل سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب سمیت دیگر تعلیمی افسران سکولوں کا دورہ کر کے پولنگ کے عمل کا جائزہ لیتے رہے۔مخدوم رشید سے نامہ نگارکے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی ابازغہ زینب ہاشمی صدر، ساحل ہاشمی نائب صدر، اریبہ ارشد جنرل سیکرٹری کامیاب ہوئیں، جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر 1ایم آر میں عبدالمتین صدر، طلحہ آصف نائب صدر اور دانیال جنرل سیکرٹری کامیاب ہوئے اور گورنمنٹ ہائی سکول گلزار پور میں سلیمان ہاشم صدر، صہیب حسن نائب صدر اور محمد حسنین جنرل سیکرٹری کامیاب ہوئے۔خانیوال ،جہانیاں،اڈاپل 14،میاں چنوں سے نیوز رپورٹر،نمائندہ نوائے وقت،نامہ نگارکے مطابق محمد حماد رضا 1136ووٹ لے کر صدر ،محمد فاروق 876ووٹ لے کر نائب صدر، علی حسن 1024ووٹ لے کر جنرل سیکر ٹری منتخب ہوئے۔وہاڑی ،بورے والا،گگو منڈی ،ساہوکا،ٹبہ سلطان پور سے کرائم رپورٹرنامہ نگار، تحصیل رپورٹر،نمائندہ نوائے وقت کے مطابق ضلع وہاڑی میں 461سکولوں کے ایک لاکھ 18ہزار 293 طلباء نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول 53ڈبلیو بی میں محمد عثمان صدر ، دانش علی نائب صدر اور جنرل سیکرٹری کی نششت پر محمد سلمان کامیاب ہوئے،گورنمنٹ ایم سی ماڈل ایلیمنٹری سکول حبیب کالونی میں زینب عبدالحفیظ 37 ووٹ کے ساتھ صدارت جبکہ ماریہ رفیق 33 ووٹوں کے ساتھ نائب صدر اور ثمرین شوکت 35 ووٹوں کے ساتھ جنرل سیکرٹری کی نشست پر فاتح قرار پائیں۔گورنمنٹ ہائی سکول 187ڈبلیوبی میں امیدوار برائے صدر محمد آصف نے 123 ووٹ جبکہ امیدوار برائے نائب صدر عبدالرحمان نے 95 ووٹ لے کر میدان مار لیااور محمد زین 57ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔منڈا چوک سے نامہ نگارکے مطابق گورنمنٹ ہائی اسکول ٹھٹھہ قریشی میں محمد فیصل نے صدر، محمد صغیر نے نائب صدر اور محمد مبشر نے جنرل سیکرٹری کی نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔کہروڑ پکا سے نامہ نگار،خبر نگار کے مطابقگورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میں اسد اللہ نے صدر نائب صدر محمد شہزاداورمحمد بلال نے جنرل سیکرٹری کی پوزیشن پر کامیابی حاصل کی گورنمنٹ سوشل ہائی سکول میں محمد صابر بطور صدر حسنین عباس نائب صدر جبکہ فراس الرحمن جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے چوکی مستی ہائی سکول سے احتشام نے صدراوراحمداسلم نے جنرل سیکرٹری کاالیکشن جیتا ۔قطب پور سے خبر نگار کے مطابق گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں سید محمد عقیل شاہ نے 222 ووٹ کے ساتھ صدارت جبکہ شیراز خان 271 ووٹوں کے ساتھ نائب صدر اور فیصل سجاد283 ووٹوں کے ساتھ جنرل سیکرٹری کی نشست پر منتخب ہوئے۔دنیاپور سے نامہ نگار کے مطابق بوائز ہائی سکول میں اسداللہ بھٹی صدر،سیکرٹری جنرل ضرغام عزیز بلا مقابلہ جبکہ نائب صدر کے عہدے پر خضر حیات منتخب ہوگئے ۔