بجلی بلوں میں ٹیکسز کیخلاف ،خواتین،شہریوں ،کسانوں کا احتجاج،بل نذز آتش

Aug 19, 2022

وہاڑی، بورے والا  ،ٹبہ سلطانپور،چوک میتلا، جہانیاں،دنیاپور( کرائم رپورٹر ،نامہ نگار،تحصیل رپورٹر،نمائندہ نوائے وقت)بجلی بلوں میں ٹیکسز کیخلاف ،خواتین،شہریوں ،کسانوں کا احتجاج،سڑکیں بلاک  کر دیں۔وہاڑی سے کرائم رپورٹر ،نامہ نگار کے مطابق بجلی کے بلوں میں بے تحاشہ اضافہ اور اوور بلنگ کے خلاف مہنگائی کی ستائی گھریلو خواتین بھی روڈ پر اگئیں ، واپڈا دفتر کے باہر روڈ بلاک کردیا جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ۔ بورے والا سے تحصیل رپورٹر،نامہ نگار کے مطابق پاکستان کسان اتحاد(چوہدری انور گروپ) کے زیر اہتمام کسانوں کی بجلی کے بلوں میں ایف پی اے اور دیگر بھاری ٹیکسوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی اورپریس کلب کے سامنے مظاہرہ کر تے ہوئے بجلی کے بل نذر آتش کیے ،حکومت کے خلاف نعرے بازی کی، اس موقع پرمحمد رمضان خونی،نور احمد خاں جملیرا اور دیگر راہنماء بھی موجود تھے۔ٹبہ سلطانپور،چوک میتلا سے نامہ نگار،نمائندہ نوائے وقت کے مطابق کسانوں نے بجلی میں ناجائز ٹیکس کے اضافے اور یونٹ مہنگا کرنے پر اڈا 160 WB پر احتجاج کیا نیشنل ہائی وے لودھراں خانیوال بند کر دیا ۔جہانیاں سے نامہ نگار، نمائندہ نوائے وقت کے مطابق پل 114 وہاڑی،ملتان روڈ پر کسانوں اور اہل علاقہ نے احتجاج کیا،ٹائر جلا کر اور دیگر رکاوٹیں کھڑی کرکے ملتان وہاڑی روڈ بلاک کردی اہل علاقہ نے تین گھنٹے احتجاج کیا  اسسٹنٹ کمشنر چوہدری محمد اکمل نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس چوہدری عبدالکریم کے ہمراہ احتجاج میں شامل مظاہرین کے رہنماؤں کے ساتھ کامیاب مذاکرات کیے اوران کے جائز مطالبات ہائیر اتھارٹی کے سامنے پیش کیے جانے کی یقین دہانی کروائی۔دنیاپور سے نامہ نگار کے مطابق بجلی کے بلوں نے گھریلو صارفین کی چیخیں نکلوا دی ہیں۔ شہریوں نے مزید کہا کہ ہے حکومت بجلی کے بلوں میں لگائے گئے ٹیکس  فی الفور ختم کرے۔ 

مزیدخبریں