لاہور(سپورٹس ڈیسک)بھارت نے زمبابوے کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں 10وکٹوں سے شکست دےدی۔ہرارے میں کھیلے گئے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں میزبان زمبابوے کی ٹیم 41ویں اوور میں 189 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کپتان ریجس چکابوا 35 اور رچرڈ انگاراوا 34 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ براڈ ایوانس 33 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے۔ دیپک چاہر، پراسدھ کرشنا اور اکشر پٹیل نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ محمد سراج ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ زمبابوے کا 190 رنز کا ہدف بھارت نے بغیر کسی نقصان کے 31ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ شیکھر دھون 81 اور شبھمان گل 82 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ دیپک چاہر کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔بھارت کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔