امریکہ میں دس دن پہلے جاکر ٹریننگ کرونگا‘ فٹنس بھی بھرپور ‘ نوجوانوں کیلئے اکیڈمی قائم کر رہا ہوں


لاہور(سپورٹس رپورٹر)ٹینس اسٹار اعصام الحق نے کہاہے کہ یو ایس اوپن میں اچھی کارکردگی کیلئے پر امید ہوں، ٹریننگ اچھی جا رہی ہے، فٹنس بھی بھرپور ہے اچھے نتائج کی امید ہے۔ اکیڈمی کیلئے چار سینٹرز سے اچھا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے، جدید انداز میں گرومنگ کریں گے۔ یوایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کیلئے امریکہ جا رہا ہوں، 10دن وہاں ٹریننگ کروں گا۔ ہمارے کھلاڑیوں کیلئے یورپی ٹیم کے خلاف کھیلنا اچھا تجربہ ہوگا، فرانس اور بلغاریہ کے انڈور ایونٹس میں شرکت کروں گا، اکتوبر میں وطن واپسی ہوگی۔قومی ٹینس سٹار کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے لیے اکیڈمی قائم کر رہا ہوں،عقیل خان میرے ساتھ ہوں گے، لاہور،کراچی،اسلام آباد اور پشاور میں نوجوان ٹیلنٹ تلاش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اچھے کوچز مہیا کریں گے، سال بھر کے لیے کھلاڑیوں کو بالز فری ملیں گی، 4 سینٹرز کیلئے 4کوچز اور ٹریننرز کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔اعصام الحق کا مزید کہنا تھا کہ نومبر اور دسمبر میں خود کھلاڑیوں کے ساتھ کام کروں گا، اگلے سال اکیڈمی کے کھلاڑیوں کے درمیان لیگ کراوں گا۔

ای پیپر دی نیشن