اسلام آباد‘ برازیلیا (خبر نگار‘ اے پی پی) ملک بھر میں کرونا کے باعث مزید 2 مریض انتقال کر گئے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوںکے دوران مزید 578 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کرونا وائرس کے مزید 22 ہزار 679 ٹیسٹ کئے گئے۔ کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 55 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کرونا وائرس کے زیرعلاج مریضوں میں سے 159 کی حالت تشویشناک ہے۔ دوسری طرف کرونا کیسز میں کمی کے باعث برازیل کی نیشنل ہیلتھ ریگولیٹری ایجنسی انویسا) نے گزشتہ روز ملک کے تمام ہوائی اڈوں اور پروازوں میں ماسک کے لازمی استعمال کی پابندی کو ختم کر دیا ہے۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق ہیلتھ ایجنسی کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے ماسک کے استعمال اور سماجی دوری کے اقدامات کا نفاذ کیا گیا تھا‘ تاہم اب ملک میں کیسز میں نمایاں کمی کو دیکھتے ہوئے ہوائی اڈوں اور پروازوں کے دوران ماسک کا استعمال ضروری نہیں رہا‘ تاہم ہوائی اڈے کے محدود علاقوں میں ہوائی جہازوں پر چہرے کے ماسک کے استعمال کو برقرار رکھا۔
کرونا کے حملے جاری ، مزید 2 افراد جاں بحق ، 159 مریضوں کی حالت تشویشناک
Aug 19, 2022