حماد عبیدابراہیم سلیم ا لزابی سفیر امارات کی عاطف منیر شیخ کی قیادت میں وفد سے ملاقات

فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) متحدہ عرب امارات فیصل آباد میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے گا۔ یہ بات پاکستان میں یو اے ای کے سفیر حماد عبیدابراہیم سلیم الزابی نے گزشتہ روز فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر عاطف منیر شیخ کی قیادت میں ملنے والے ایک وفد سے ملاقات کے دوران بتائی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس سے پہلے بھی فیصل آباد چیمبر کا دورہ کر چکے ہیں مگر کرونا کی وجہ سے فالو اَپ میٹنگز نہیں ہو سکیں۔ انہوں نے سرمایہ کاری کے حوالے سے فیصل آباد کے پوٹینشل پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ دوبئی کے سرمایہ کاروں کو فیصل آباد میں جدید ٹیکنالوجی پر مبنی صنعتی یونٹ لگانے کی ترغیب دیں گے اور اِن کو فیصل آباد لے کر بھی آئیں گے۔

ای پیپر دی نیشن