ایس ای سی پی نے ڈیجیٹل آنلی اور مائیکرو بیمہ کنندگان متعارف کر وا دیے

اسلام آباد(کامرس ڈیسک)  سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ڈیجیٹل آنلی انشورنس اور مائیکرو انشورنس کمپنیوں کے لیے رجسٹریشن کا  نیا نظام متعارف کرایا ہے۔نئے ڈیجیٹل سسٹم سے صارفین کو فوری بیمہ کی خدمات حاصل کر سکیں گے۔اس حوالے سے   انشورنس رولز میں ترامیم کا سرکلر جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈیجیٹل انشورنس کے فریم ورک کا مقصد جدت کی حوصلہ افزائی کرنا،  بیمہ کی سروسزکی رینج میں اضافہ کرنا ہے۔ رجسٹریشن کے تقاضوں میں،کم از کم ادا شدہ سرمائے اور سالوینسی کی ضروریات کے لحاظ سے نئے کاروبار کی تشکیل میں حائل رکاوٹوں میں بھی کمی واقع ہو گی۔ نئے فریم ورک میں  ڈیجیٹل آنلی نان لائف کمپنیوں کے لئے کم از کم سرمائے کی حد  100 ملین روپے اور لائف ڈیجیٹل آنلی کمپنیوں کے لیے کم از کم سرمائے  250 ملین روپے مقرر کی گئی ہیں۔ جبکہ روایتی نان لائف  بیمہ کمپنیوں کے لیے سرمائے کی حد  80 ملین روپے اور اور لائف مائیکرو بیمہ کنندگان کے لئے سرمائے کی کم از کم حد 150ملین روپے مقرر کی گئی ہے۔نئے فریم ورک میں ڈیجیٹل آنلی بیمہ کمپنیوں کو آپریشن کے آغاز سے ہی ڈیجیٹل کلیم لاجمنٹ اور ادائیگی کے عمل کو تیار کیا جائے، جب کہ کلیم انٹیمیشن، کلیمز اسیسمنٹ اور ادائیگی پر مشتمل ڈیجیٹلائزڈ کلیمز پروسیسنگ میں مکمل منتقلی کی طرف عمل درآمد کے منصوبے کے ذریعے مظاہرہ کیا جائے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ نیا فریم ورک موجودہ انشورنس کمپنیوں کو ان کے موجودہ سیٹ اپ کے تحت مائیکرو انشورنس پروڈکٹس کو انڈر رائٹ کرنے یا ڈیجیٹل طریقوں کے ذریعے انشورنس تقسیم کرنے سے منع نہیں کرتا ہے۔S.R.O 1513(I)/2022 انشورنس رولز 2017 میں ترامیم کا احاطہ کرتا ہے اور ایس ای سی پی کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

ای پیپر دی نیشن