کراچی (کامرس رپورٹر )صدرایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ نے بلند پایہ اورتاجربرادری کے مقبول کاروباری رہنما مرحوم طارق سعید کو ان کی پہلی برسی کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طارق سعید نے صنعت و تجارت کے رہنماؤں کی تین نسلوں کی پرورش اور حوصلہ افزائی کی ہے۔طارق سعید مرحوم کے صاحبزادے خرم طارق سعید نے کہا کہ ان کے والد نے ہمیشہ قائدانہ کردار ادا کیا اور ملک میں کاروباری ومعاشی سر گرمیوں اور روزگار کی فراہمی کے لیے پاکستان کی کاروباری، صنعتی اور تا جر برادری کو متحد کیا۔ طارق سعید ان اہم بین الاقوامی اور علاقائی فورمز اور اقتصادی تعاون کے اداروں میں پاکستانی کاروباری، صنعتی اور تا جر برادری کی فعال شرکت کو یقینی بنانے میں عمر بھر اہم کردار ادا کرتے رہے۔ ایف پی سی سی آئی میں منعقدہ ان کی برسی کی پرُ وقارتقریب میں کراچی کی ممتاز کاروباری شخصیات نے بھرپور شرکت کی اور زوم لنک پر بھی ملک بھر سے بڑے پیمانے پر کاروباری رہنما دعا میں شریک ہو ئے۔ دعائے مغفرت سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی نے کروائی۔ اس موقع پرمیاں ناصر حیات مگوں، سلطان چائولہ، میاں انجم نثار، زکریا عثمان، ہمایوں سعید، عبدالقادر جعفر، سلیمان چائولہ، حاجی محمد یعقوب، شبیر منشا، شوکت عمر سن، محمد علی میاں، مرزا عبدالرحمن، مرزا اختیار بیگ، مرزا اشتیاق بیگ، حاجی غنی عثمان ،فاروق افضل اوردیگر معروف کاروباری شخصیات نے شر یک ہو ئیں۔
طارق سعید کی پہلی برسی، مولانا تنویر الحق تھانوی کی دعائے مغفرت
Aug 19, 2022