حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت)حافظ آباد کی فوڈ سیفٹی ٹیمز کی متیکی میں بڑی کاروائی۔جعلی دودھ بنانے والے یونٹ پر چھاپہ مارا۔جہاں لوگوں کی صحت سے کھلواڑ کرنے کے لیے جعلی دودھ کی تیاری کے لیے ڈیڑھ ٹن مصنوعی خشک دودھ جس کو لاکھوں لیٹر دودھ تیار کرنے میں استعمال کیا جانا تھا، ڈرمز اور ٹینکرسمےت قبضہ مےں لے لےا۔علاوہ ازیں مارکیٹ میں سپلائی کرنے کے لیے قریباً 4ہزار لیٹر تیار شدہ دودھ ٹینکر میں موجود پایا گیااسے بھی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افسروں نے قبضہ میں لے لیا اور اس گھنا¶نے فعل میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے گاڑی سمیت مجرموں کو حوالہ پولیس کر دیا گیا۔
حافظ آباد:جعلی دودھ بنانے والے یونٹ پر فوڈ سیفٹی ٹیمز کا چھاپہ
Aug 19, 2022