محکمہ خوراک کی ٹےم کا 3ٹرکوں پر چھاپہ،1900بوری گندم برآمد

حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر حافظ آباد توقیر الیاس چیمہ کی ہدایت پر گندم کی غیر قانونی سمگلنگ کو روکنے کیلئے ضلع کے تمام خارجی راستوں پر چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔ گذشتہ روز پنڈی بھٹیاں اور کوٹ سرور موٹروے انٹرچینج کے ذریعے گندم سے بھر ے تین ٹرک غیر قانونی طریقہ اور بغیر پرمٹ اسلام آبا د بھجوائے جارہے تھے ،جنہیں پولیس اور محکمہ خوراک کے اہلکاروں نے پکڑلیا۔غیر قانونی طریقہ سے تین ٹرکوں پر 1900بوری گندم قبضہ میں لیکر مقدمات درج کروادئے۔

ای پیپر دی نیشن