گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) تھانہ لدھیوالا وڑائچ کے علاقہ میں چند روز قبل مظفر حسین کی دوران ڈکیتی قتل ہونے کی اطلاع موصول ہوئی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کے لیے سٹی پولیس آفیسرعمر سلامت نے ایس پی سٹی محمد ارسلان شاہ زیب کی زیر نگرانی ڈی ایس پی قلعہ دیداسنگھ میاں عبدالجباراورایس ایچ او پر مشتمل ٹیم تشکیل دی ،پولیس نے مقتول کی بیوی شبانہ اور بیٹے فرقان کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کےا تو دوران تفتیش مقتول کے بیٹے نے انکشاف کیا کہ اس کا باپ اسے دبئی جانے کے لئے رقم نہ دے رہا تھاجبکہ مقتول کی بیوی نے انکشا ف کیا کہ اس کا خاوند اس پر روزانہ تشدد کرتا تھالہذا انہوں نے پلاننگ کرکے پہلے مقتول مظفر کے منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کیا اور بعد میں چھریوں کے وار کرکے قتل کو ڈکیتی مزاحمت کا رنگ دے دیا۔