*متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانی امن پسند اور محنتی ہی
امارات میں پاکستانی خواتین کی فلاحی تنظیم ’’فیمینن فیوژن ‘‘کے زیر اہتمام
پاکستان کی عزت و وقارکو قائم رکھنا ہمارا نصب العین ہونا چاہیے، فرزانہ کوثر
پاکستان قیام الیل کی خاص عنایت ہے، ہمیں آزادی کی قدر کرنی چاہیے،امتیاز فیروز گوندل
-----------------------------------
دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان قیام الیل کی خاص عنایت ہے، ہمیں آزادی کی قدر کرنی چاہیے جبکہ متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانی امن پسند اور محنتی ہیں ان خیالات کا اظہار امتیاز فیروز گوندل، نائب ناظم الامورسفارت خانہ پاکستان ابو ظہبی نے دبئی میں یوم پاکستان کے سلسلہ میں ہونے والی ایک تقریب سے کیا۔ تقریب کا اہتمام امارات میں پاکستانی خواتین کی فلاحی تنظیم "فیمینن فیوژن" نے کیا تھا۔ نائب ناظم الامورسفارت خانہ پاکستان ابو ظہبی امتیاز فیروز گوندل نے کہا کہ یہاں کے حکمران پاکستانیوں کی خدمات اور محنت کے معترف ہیں، جو ہمارے لیے ایک خوش کن بات ہے۔ آج ہم پاکستان کا 75 وان یوم آزادی منا رہے ہیں اس موقع پر ہمیں اس بات کا اعادہ کرنا چاہیے کہ ہم سب پاکستان کے عزت و وقار کو قائم رکھیں گے اور اپنے ملک کی شان بڑھائیں گے۔ امارات میں پاکستانی خواتین کی فلاحی تنظیم "فیمینن فیوژن"کی چیئرپرسن اور پی ایم ایل این، متحدہ عرب امارات وومن ونگ کی صدر فرزانہ کوثر نے کہا کہ بحیثیت اوورسیز پاکستانی ہمارا فرض ہے کہ ہم سب ملک و ملت کے لئے اپنے اپنے حصے کا فرض نبھائیں اور ایک دوسرے کے کام آئیں۔ تقریب ہذا میں پی ایم ایل این، متحدہ عرب امارات وومن ونگ کی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فوزیہ نسیم، پی ایم ایل این، متحدہ عرب امارات کے چیئرمین محمد غوث قادری، صدر غلام مصطفیٰ مغل، میاں غلام محی الدین، سینئر نائب صدر پی ایم ایل این دبئی، فرزانہ منصور، میاں منیر ہانس، عائشہ منیر ہانس، اوورسیز پاکستانیز نیٹ ورک کے عاصم شہزاد، یاسر امتیاز، اور ڈاکٹر وقاص انور اور سوشل میڈیا کے لوگ رانا فیصل، رانا معظم وغیرہ شامل تھے۔ اس موقع پر اوورسیز پاکستانیز نیٹ ورک کے تعا ون سے لوگوں کا بلڈ پریشر اور شوگر لیول چیک کرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی تھی۔ ایونٹ کے دوران ایک پاکستانی گلوکارہ نجمی مسرت نے ساز اور آواز کو یکجا کرتے ہوئے ملی نغمے اور گیت بھی گائے، جسے ایونٹ کے ناظرین و حاضرین نے بے حد پسند کیا۔ امتیاز فیروز گوندل، نائب ناظم الامورسفارت خانہ پاکستان ابو ظہبی نے تقریب کے مہمانوں کے ساتھ مل کر یوم آزادی کا کیک کاٹا اور ایک دوسرے کو یوم آزادی کی مبارکباد دی۔ تقریب کے آخر میں میزبان فرزانہ کوثر نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور پر تکلف ڈنر سے ان کی تواضع کی۔
دبئی میں یوم آزادی کی تقریب
Aug 19, 2022