عزم عالیشان ، جشن پاکستان  

 سفارتخانہ پاکستا ن ریاض، جدہ اور مدینہ منورہ میں پاکستان کی75 ویں یوم آزادی پرتقاریب منعقد
یوم آزادی پرخادم الحرمین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد سلمان کے تہنیتی پیغامات 

جدہ کی ڈائری۔امیر محمد خان
وطن عزیز کے 75ویں یوم آزادی کی یاد مناتے ہوئے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور اکابرین کی محنت و جدوجہد سامنے آجاتی ہے  اور  تمام تر مشکلات کے باوجود ہر عمر کے پاکستانی میں ایک جوش و ولولہ ، وطن سے محبت کا جذہ اپنی اتھاہ گہرائیوں تک پہنچ جاتا ہے ، پاکستان کے بہی خواہان جس میں سعود ی حکومت اور سعودی حکمران سر فہرست ہیںپاکستان کی ہر خوشی اور غم میں پاکستان کے ساتھ ہوتے ہیںجسکی دل کی گہرائیوںسے پاکستان کے عوام قدر کرتے ہیں۔ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز  ، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان و سعودی حکومت کے دیگر اکابرین کیلئے دعائے صحت اور عمر درازی کی دعا کرتے ہیں، اس سال پاکستان کے 75یوم آزادی پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کے یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی ہے۔سعودی قیادت نے پاکستانی صدر ڈاکٹر عارف علوی کو تہنیتی پیغامات ارسال کیے ہیں،نیز ولی عہد شہزادہ محمد سلمان  نے فون پر رابطہ کرکے وزیر اعظم میاںشہباز شریف کو یوم الوطنی کی مبارکباد دیتے ہوئے باہمی امور پر بات کی اوروزیر اعظم میاںشہباز شریف نے انہیںپاکستان کے دورے کی دعوت دی جسے ولی عہد نے قبول کیا۔ صدر عارف علوی کے نام پیغام میں شاہ سلمان نے کہا ہے کہ ہم آپ کو، پاکستانی حکومت اور عوام کو جشن آزادی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
ہم پاکستان اور پاکستانی عوام کے لیے ترقی و کامرانی اور امن واستحکام کی امید رکھتے ہیں،پاکستانی حکومت اور عوام کے لیے نیک تمنائیں اور دعائیں ہیں تاکہ برادر ملک ہمیشہ ترقی کرتا رہے۔
سفارت خانہ پاکستان ریاض میںیوم آزادی کی تقریب
سعودی عرب میں پاکستانیوںنے بھی اپنے وطن کی آزادی کی یاد کو بہت جو ش و خروش سے منایا  سفارت خانہ پاکستان اور جدہ  میں پرچم
 کشائی کی تقریب منعقد ہوئی ریاض میں سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور نے قومی ترانے کی دھن میں پرچم کشائی کی اس موقعہ پر تینوں مسلح افواج کے فوجی افسران سمیت کمیونٹی ممبران کے مردوخواتین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ اس موقع پر سفیر پاکستان امیر خرم ر اٹھور نے قومی ترانے کی دھن پر سزہلالی پرچم کو فضا میں بلند کیا جبکہ فوجی جوانوں نے سلامی پیش کی سفارت خانہ پاکستان کے چانسری ہال میں منعقدہ تقریب سے سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ آج کا دن پاکستانی قوم کے لئے بھرپور خوشیاں بھرا دن ہے ہمارے قیام کے 75 سال پورے ہوچکے ہیں قیام پاکستان کے بعد پاکستان نے ترقی کا شاندار سفر کا آغاز کیا جو جاری ہے اور ہمیں ملکر یہ عہد کرنا ہوگا کہ پوری قوم ملکر پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گی تقریب میں صدر پاکستان،وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے جبکہ چودہ اگست یوم آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا۔رات کو سفارت خانہ پاکستان میںولولہ انگیزقومی گیتوں نے سینکڑوں کی تعداد میںموجود پاکستانی مہمانوںنے داد دیکر یوم آزادی کی تقریب کو یادگار بنایا ۔ سفارت خانہ پاکستان کے ذمہ دار افسران  قومی تقاریب میںشرکت کیلئے گروہ بندی نہیں کرتے یہی وجہ ہے کہ ریاض کی پاکستان کمیونٹی نہایت جوش خروش سے تقاریب میںشرکت کرتی ہے ۔ جبکہ بد قسمتی سے جدہ میں کوٹہ سسٹم سے دعوت دی جاتی ہے یہاں تک کہ صحافیوں کو یہ کہہ کر بلایا جاتا ہے کہ ــ’’تین بھیج دیں، چار بھیج دیں ‘‘ صحافیوں میں بھی گروہ بندی کی گئی ہے ، جسکی ذمہ دار الحمداللہ اسی قونصلیٹ کی دیواریں ہیں۔
جدہ میں یوم آزادی کی یادگار تقریب 
جدہ میںسعودی انٹرٹینمیٹ اتھارٹی کی مشیر  نوشین وسیم کے آرٹ وکلچرل سینٹر  اور صحافیوںکی قدیم تنظیم پاکستان جنرنلسٹس فورم نے مشترکہ طور پر  پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر  یوم آزادی کی شاندار تقریب منعقد کی جس میں پاکستانی خاندانوں کے علاوہ سعودی بزنس مین اور سعودی میڈیا سے متعلق افراد نے بھر پور شرکت کی پاکستانی نوجوان گلوکاروں نے پاکستانی پرجوش نغموں پر بہت داد حاصل کی اس موقع پر سعودی مہمانوں نے اسٹیج پر پاکستانی جھنڈے لہراتے ہوئے گلوکاروں کا ساتھ دیا اور رقص پیش کیا سعودی عرب اور پاکستان کے قومی ترانے سے ابتدا ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوشین وسیم نے سعودی اور پاکستانی مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے تقریب کو کامیاب بنانے میں تعاون کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ پاکستان جرنلسٹس فورم کے چئیرمین امیر محمد خان نے آخر میںمہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پی جے ایف گزشتہ 28 سال سے پاک سعودی تعلقات میں مثبت کردار ادا کررہا ہے اور پاکستانی اہم دنوں پر تقاریب منعقد کرتا ہے، یہ جدہ کی ایک یادگار تقریب جہاںعید کا سماں تھا  ہر عمر کا فرد مرد و خواتین بچے نہایت پرجوش انداز میں پاکستان کے قومی ترانوںپر سبز ہلالی پرچم لئے جھوم رہے تھے ، ان میں جدہ کی مشہور پاکستانی کاروباری شخصیت چوہدری شفقت بھی شامل تھے ، تصاویر بنا رہے تھے ،تقریب میں موجود ایک سعودی خاتون پاکستانی لباس زیب تن کرکے اپنے شوہر کے ہمراہ آئیں تھیں ، سعودی مہمان پاکستانی پرجوش نغموں ا ور انکی دھنوںپر پاکستانی پرچم لئے شرکاء پاکستانیوں کے ہمراہ رقص کررہے تھے ۔ مرحوم ڈاکٹر مجید نظامی کاایک مشہور قول ہے ، کہ ہمارے ملک  کے سرکاری لوگ عوام کے ٹیکسوںسے تنخواہیں لیتے ہیں اور اس تنخواہ کے عوض باقی عوام کو محب وطنی کا درس دیتے ہیں۔  تقریب کی مرکزی منتظم نوشین وسیم جو کراچی کی پیدائش ہیں ۔سعودی شہری ہیںسعودی انٹرٹینمنٹ
 اتھارٹی کی مشیر اور ایک سعودی ہونے کے ناطے انکی ذمہ داریوںمیںشامل ہے کہ وہ ویثرن2030کے تحت دیگر تمام ممالک کے لوگوں کیلئے سرکاری طور پر تفریحی پروگرام کریں ، مگر انہوںنے پاکستان کی محبت میں پاکستان جرنلسٹس فورم کی درخواست پر یوم آزدی کے ا س پروگرام کا نہائت شاندار اہتمام کیا ۔یہ خاتون ہزاروں افراد کے پر وگرام کا انعقادکرتی ہیں۔ چند سو افراد کے منظم پروگرام منعقد کرنا انکے لئے مشکل نہیں ۔ڈاکٹر مجید نظامی کا ایک جملہ تا قیامت مجھے نہیں بھولے گا کہ سرکاری لوگ جو عوام کی ٹیکس سے تنخواہ لیتے ہیں عالیشان زندگی گزارتے ہیں  وہ صرف تنخوا ہ کے عوض باقی عوام کو  محب وطنی کا سبق دیتے ہیں جبکہ باقی عوام جن میں  عام لوگ، صحافی ، مزدورا وردیگر لوگ ہیں وہ کسی تنخواہ کے عوض وطن سے محبت کا ثبوت دیتے ہیں ، قومی تہواروں کو نہائت جوش و خروش سے مناتے ہیں پی  جے ایف اور نوشین آرٹ اینڈ کلچرل میں مجھے صرف وہی لوگ نظر آئے جو  صرف  صرف وطن کی محبت سے سرشار تھے اور پاکستان کا سبز ہلالی پراچم لہرا رہا تھا۔ جیوے جیوے پاکستان ، اور دل دل  پاکستان  کے نغمے گنگاتے ہوئے کیک 75ویں سا لگر ہ کا کیک کاٹ رہا تھا۔ وہاں منتظمین کو ایک نہیں دو کیک وصو ل ہوئے تھے  رات گئے یہ تقریب اپنے اختتام کو پہنچی ، تقریب کے تمام شرکاء کو پروگرام میں معاونت کرنے والوں کی تحائف بھی دیئے جو خصوصی مہمان چوہدری شفقت نے اسٹیج پر آکر دیئے۔
عزم عالیشان، جشن پاکستان  پر مدینہ المنورہ میںپاکستانیوںکی تقر یب
وطن سے محبت کا اظہار سمندر پار پاکستانیوں نے کیا خوب دھمال مدینہ میں پاکستانی نوجوانوں نے سجائی جشن آزادی کی رنگا رنگ تقریب میں نوجوانوں اور بچوں نے  بڑی تعداد میں شرکت کی اور خواتین پر اور بچے ملی نغموں پر جھوم اٹھے معروف  پاکستانی گلوکار نعیم سندھی  نے تقریب میں اردو،سندھی بلوچی اور پشتو  میں پاکستانی ملی نغمے اور گانے گا کر چار چاند لگا دیے اور  خوب داد حاصل کی ۔ تقریب میں ملی نغموں پر نوجوان خوب جھومے تقریب آرگنائزر ابو فارس سندھی،حسین سندھی،مصطفی سندھی،عادل سندھی،رائس احمد اور دیگر نے اپنے خطاب میں حاضرین کو یوم آزادی کی مبارکباد دی اور وطن سے محبت کا اظہار کیا تقریب کے اختتام پر سب نے ملکر دو میٹر پاکستانی پرچم سے بنا خوبصورت کیک کاٹا ۔
پاکستان کرسچین کمیونٹی کی تقریب عزم علیشان،جشن پاکستان 
سعودی عرب میں پاکستان کرسچین کمیونٹی پاکستا ن کا ہر تہوار اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پرجوش انداز میںمناتے ہیں، کمیونٹی کے مرحوم چئیرمین پرویز یوسف کی جدہ کی کمیونٹی میںبڑی خدمات ہیںجنہیں پاکستان کمیونٹی ہمیشہ یاد رکھے گی ، پاکستان کے 75یو م آزادی پر کرسچین کمیونٹی کے معروف رکن جان گلزار نے؎؎  اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کرسچین کمیونٹی کی تقریب منعقد کی اور شرکاء نے پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے سبز ہلالی پرچم لہراتے  ہوئے پاکستان کے ترانے پیش کئے ۔

ای پیپر دی نیشن