قصور(نمائندہ نوائے وقت)کروڑوں روپے کا ریونیو دینے والی لیدر انڈسٹری حکومتی عدم توجہی کا شکار، سڑکیں اور نالے ٹھوٹ پھوٹ کا شکار،تاجر اپنا بزنس شفٹ کرنے پر مجبور ہو گئے ۔ قصور کی سب سے بڑی لیدر انڈسٹری حکومتی عدم توجہی کا شکار ہے ریلوے لائن روڈ، نیاز نگر، یونس نگ‘ ٹریٹمنٹ پلانٹ روڈ سمیت تمام روڈز مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں وہ روڈز جو کبھی انتہائی خوبصورت ہوا کرتے تھے ضلعی انتظامیہ،ہائی وے ڈیپارٹمنٹ اور کے ٹی ڈبلیو ایم اے کی عدم دلچسپی سے سرے سے غائب ہوچکے ہیں تمام روڈز پر جگہ جگہ گڑھے پڑھ چکے ہیں ان روڈز پر سفر کرتے یوں گمان ہوتا ہے کہ جیسے کبھی یہاں ہر روڈز ہوا کرتے تھے۔ لیدر انڈسٹری کے تاجروں، صدیق ملک،طارق محمود جٹ،محمد عمران فیضی، سلیم انجم بلوچ‘ حنیف شازم،واجد علی، شیخ نوید احمد امانت علی سمیت دیگر نے اعلیٰ حکام سے ان سڑکوں کی فوری تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔
قصور: کروڑوں روپے کا ریونیو دینے والی لیدر انڈسٹری حکومتی عدم توجہی کا شکار
Aug 19, 2022