نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)ایس ایچ اوتھانہ نارنگ انسپکٹر سجاداکبرکی کارروائی اغوا ہونےوالے بچے کو چندگھنٹوں میں ہی بازےاب کرکے والدین کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گا¶ں جیون گورائیہ کارہائشی سبحان گھرسے دکان تک گیاجسے اس کے رشتہ دار نے اغواءکر لیا مقامی پولیس کو درخواست دی گئی جس پر فوری مقدمہ درج کرکے بچے کی تلاش شروع کردی گئی کہ چندگھنٹوں میں ہی پولیس ٹیم نے مریدکے سے بچے کو بازیاب کرکے والدین کے حوالے کردیاگیا ۔