مریدکے(نامہ نگار)دو لاکھ روپے بھتہ نہ دینے والے تاجر کے گھر کو بھتہ خوروں نے گولیاں مار کر چھلنی کر دیا تفصیلات کے مطابق مریدکے شہر میں بھتہ خور اور ڈاکو کئی روز سے سرگرم ہیں کئی شہری صرف رواں ہفتے لاکھوں روپے اور موبائل فونز سے محروم ہوچکے ہیں معذور تاجر وارث سے بھتہ خوروں نے دو لاکھ روپے بھتہ مانگا پولیس کو تحریری درخواست دی پولیس نے مقدمہ درج نہ کیا اور نہ ہی تاجر کو تحفظ دےا گزشتہ رات بھتہ خوروں نے فائرنگ کر کے تاجر کے گھر کا دروازہ چھلنی کر دیا اس نے پولیس سے ون فائیو کال پر مدد مانگی پولیس نہ پہنچی تھانہ گیا تو پولیس نے اسکی مدد کی بجائے ٹرخاکر تھانہ سے نکال دیا شہریوں ‘ تاجروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اورآئی جی پولیس پنجاب سے نوٹس لےنے کا مطالبہ کےا ہے۔
مریدکے: بھتہ نہ دےنے پر ملزموں کی تاجر کے گھر فائرنگ‘ پولےس کارروائی سے گرےزاں
Aug 19, 2022