شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)روزنامہ نوائے وقت کی خبر پر ایکشن ، سی ای او ڈاکٹر رائے سمیع اللہ جٹ نے بی ایچ یو ہسپتال ملیاں کلاں کی خاتون ڈاکٹر گل زریں خاں اور بی ایچ یو مہمونوالی کے ڈاکٹر سبحان کے خلاف کاروائی کا آغاز کرتے شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے انہیں آج 19 اگست کو اپنے آفس میں طلب کیا گیا ہے جہاں ان پر عائد عدم ڈیوٹی و غیر موثر کارکردگی کی جواب دہی کی جائے گی ، واضح رہے کہ روزنامہ نوائے وقت نے ان ڈاکٹرز کے خلاف تفصیلی خبر شائع کی تھی جس پر نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔
نوائے وقت کی خبر پر ایکشن ‘ بی ایچ یو ہسپتال ملیاں کلاں کے ڈاکٹرز کےخلاف کارروائی شروع ‘ شوکاز نوٹس
Aug 19, 2022