بھکھی (نامہ نگار)پولےس نے مبینہ طور پر ملزموں سے سازباز ہو کر یتیم بچی کے اغواءکیس میں مقدمہ کے مرکزی ملزم کو آزاد کر دیا ۔ مغویہ یتیم بچی کے ورثاءبچی کے بازیاب نہ ہونے اور ملزمان کو مکمل ریلیف ملنے پر دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے۔ واقعات کے مطابق فیروزوٹواں میں رہائش پذیر ریاض احمد کی یتیم بھتیجی (ی) کو چند روز قبل ملزمان واجد علی، اعجاز احمد، صابر عرف صابو، نور احمد ضلع چنیوٹ تحصیل بھوانہ نے اغواءکیا ہے جس کا تھانہ بھکھی میں مقدمہ درج کیا گیا پولیس نے ملزم صابر عرف صابو کو گرفتار کرلیا دیگر تین ملزمان میں سے ایک ملزم نے عبوری ضمانت جبکہ 2 ملزمان مغوی یتیم بچی کو لے کر تاحال فرار ہیں۔ مرکزی ملزم کو پولےس نے ذاتی طور پر دلچسپی لیتے ہوئے پارٹیوں کو سنے بغیر یکطرفہ فیصلہ کرتے ہوئے مقدمہ سے فارغ کرا دیا جبکہ باقی ملزموں کو گرفتار نہ کےا گےا۔ ورثانے بتایا کہ بچی کو اغوا ہوئے تقریباً چوبیس روز گزر چکے ہیں جس کا تا حال کوئی سراغ نہیں مل رہا ہمیں شبہ ہے کہ ملزموں نے ہماری بچی کو حرام کاری کے بعد قتل کر دیا ہے۔ بچی کے ورثا نے چیف جسٹس پاکستان‘ وزیر اعلیٰ پنجاب ‘ گورنر پنجاب آئی جی پنجاب ‘ آر پی او رینج شیخو پورہ ‘ ڈی پی او شیخو پورہ سمیت دیگر انصاف کرنےوالے اداروں سے دادرسی کی اپیل کی ہے۔
بھکھی: پولےس ملزموں سے سازباز ‘ یتیم بچی کے اغواءکے ملزم کو رہا کر دےا
Aug 19, 2022