خضدارکے مسائل ،نیشنل پارٹی و بی ایس او پجارکا احتجاجی مظاہرہ

خضدار(این این آئی)نیشنل پارٹی و بی ایس او پجار نے بدامنی ،سیلاب متاثرین کی فوری امداد،اور زمینداروں کے پڑے پیمانے پرنقصانات کے ازالہ کے حوالے سے پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا،پولیس چیک پوسٹ سنی اور لیویز چیک پوسٹ چککو کو بحال کیا جائے۔احتجاجی مظاہرہ سے نیشنل پارٹی خضدار کے ضلعی صدر عبدالحمید بلوچ،بی ایس او پجار کے سی سی ممبر شکیل بلوچ،تحصیل صدر عبدالوہاب غلامانی،تحصیل صدر اورناچ وحید بزنجو،ضلعی رابطہ سیکرٹری ناصر کمال بلوچ،تحصیل جنرل سیکریٹری خلیل الرحمٰن زہری،بی ایس پجار نوید بلوچ اور ملک صدیق حسنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خضدار کے عوام نے امن کی قیام کے لئے بڑی جدوجہد اور قربانیاں دی ہیں۔اس میں خلل ڈالنا یا بدامنی پیدا کرنا کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ کچھ عناصر دانستہ یا غیر دانستہ طور پر حالات کو خراب کرنے میں متحرک نظر آتے ہیں۔ان جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے ۔ سنی پولیس چیک پوسٹ اور چککو لیویز پوسٹ کو فوراً بحال کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔ضلع بھر کے سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی کا کام جلد شروع کیا جائے زمینداروں کے نقصانات کا سروے شروع کرکے امدادی پروگرام کا آغاز کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...