بارشوں اورسیلاب سے بلوچستان میں بہت نقصان ہوا: میر جان محمد جمالی 

کوئٹہ( این این آئی) قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے کہا کہ مون سون کے حالیہ تباہ کن سیلابوں اور موسلادار بارشوں کے نتیجے میں پورے پاکستان بالخصوص بلوچستان میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات ہوئے ان نقصانات کے ازالہ کے حوالے سے ترکیہ وہ پہلا ملک ہے جس نے مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب زدگان کیلئے امداد بھیجی ہے۔ قائمقام گورنر بلوچستان نے کہا کہ ترکیہ پاکستان کا وہ دیرینہ دوست ہے جس نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ نبھایا ، بشردوست کے ناطے زلزلہ اور سیلاب جیسی قدرتی آفات اور دیگر معاملات میں فوری اور بروقت معاونت کیلئے ہم پوری ترکی قوم اور ترکیہ حکومت کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ قائمقام گورنر بلوچستان نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کو یاد رکھنا یقیناً ترکیہ کی گہری دوستی کی ایک بڑی علامت ہے۔ واضح رہے کہ قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی ترکیہ کیلئے اعزازی قونصل جنرل بھی ہیں،انہوں نے کہا کہ بلاشبہ ترکیہ نے بہت قلیل مدت میں حیران کن ترقی کی ہے اور وہ مختلف شعبوں میں ترقی کے عروج پر پہنچا ہے اسطرح ترکیہ نے دنیا پر واضح کیا کہ وہ ایک باہمت، جدید اور مضبوط قوم ہے جو تمام مسلم اقوام کیلئے ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...