کابل (نیٹ نیوز) طالبان کے فوجی طیارے افغان دارالحکومت پر اس وقت خوب گرجے جب وزارت دفاع نے حال ہی میں مرمت کیے گئے طیاروں کا تجربہ کیا۔ تجربے کے دوران اڑان بھرنے والے طیارے غیر ملکی فوجی اس وقت چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے جب ایک سال قبل طالبان ملک کا اقتدار حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ ہیلی کاپٹر اور کم از کم ایک طیارہ ایئر پورٹ کے قریب کابل کی فضاو¿ں میں نچلی پرواز کرتے ہوئے دیکھے گئے، آزمائشی اڑان کے دوران ایک روسی ساختہ ایم ون 24 جنگی ہیلی کاپٹر اور 2 دیگر امریکی ساختہ طیارے دیکھے گئے۔طالبان حکام نے کہا تھا وہ سابق افغان نیشنل آرمی کے پائلٹ، مکینکس اور دیگر ماہرین کو اپنی حکومت کے دوران سیکیورٹی فورسز میں شامل کریں گے۔
تجربہ
طالبان کا مرمت شدہ طیاروں، ہیلی کاپٹروں کا تجربہ
Aug 19, 2022