فیصل آباد واقعہ کی متاثرہ طالبہ کا نیا ویڈیو بیان،میڈیاسےمددکی اپیل

Aug 19, 2022 | 16:14

فیصل آباد: ۔تشدد اور جنسی ہراسگی کا شکار طالبہ خدیجہ کا کہنا ہے کہ دانش سے صلح نہیں ہوئی ، مقدمات لڑ رہی ہوں، میڈیا میری سپورٹ کرے۔فیصل آباد کی متاثرہ طالبہ کا ایک اور ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس مٰن انہوں نے کہا ہے کہ  دانش سے صلح نہیں ہوئی،مقدمات لڑرہی ہوں۔متاثرہ طالبہ نے اپیل کی کہ میڈیا میری سپورٹ کرے، ان مجرموں کو سزا دلائیں ۔طالبہ کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر میری ایک پرانی ویڈیو چلائی جا رہی ہے ، وہ ویڈیو ملزمہ انا نے بنوائی ، علم نہیں کیا مقصد تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے طالبہ پر بہیمانہ تشدد کیا اور بال بھی کاٹ دیئے۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان طالبہ پر انسانیت سوزتشددکی ویڈیو بھی بناتے رہے۔متاثرہ طالبہ نے بتایا کہ ملزم دانش نے شادی سے انکار پر مجھےاور بھائی حسن کو اغوا کیا اور دانش جنسی ہراساں کرتے ہوئے ویڈیو بناتا رہا۔واقعے کا مقدمہ تھانہ ویمن میں 6 نامزد اور 10 نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کیا گیا ہے۔متاثرہ طالبہ کی مدعیت میں مقدمے میں 10دفعات شامل کی گئی ہیں۔تفتیشی حکام کے مطابق ملزمان میں 2خواتین بھی شامل ہیں جبکہ تمام ملزمان فرارہیں۔طالبہ کے مطابق ملزم نے10لاکھ روپے نہ دینے پر ویڈیو وائرل کی دھمکی دی۔دوسری طرف واقعہ میں ملوث ملزمہ نےاسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے کہ ضمانت دی جائے لیکن عدالت نے پیر تک مہلت دی ہے کہ ثابت کیا جائے کہ آپ وقعہ کے وقت اسلام آباد میں تھیں اور ضمانت کی درخواست مسترد کردی ہے۔

مزیدخبریں