اسلام آباد:سابق وزیراعظم عمران خان شہباز گل کی عیادت کے لیے پمز اسپتال پہنچ گئے ہیں،اسلام آباد پولیس نے ان کی آمد سے قبل پولیس کی بھاری نفری پمز اسپتال پر تعنات کردی ہےاسلام آباد پولیس نے ٹویٹ کی ہے کہ شہری لا اینڈ آرڈر کی صورت پیدا نہ ہونے دیں اور قانون کی پیروی کریں دوسری صورت میں قانون حرکت میں آئے گا،سابق وزیر اعظم عمران خان میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے اطلاعات ہیں کہ ان کو اسلام آباد پولیس نے اسپتال کےاندر جانے سے منع کردیا ہے۔