لاہور (خصوصی نامہ نگار )ورلڈپاسبان ختم نبوت کے رہنما پیرسلمان منیر،مولانامحمدالیاس چنیوٹی ، پیرسیدولی اللہ شاہ بخاری،علامہ محمدممتاز اعوان،شیخ محمدنعیم بادشاہ،قحافظ شعیب الرحمن قاسمی،مفتی عاشق حسین،مولانامحمدمنسوب رحیمی اورحافظ یعقوب شاہ نے واقعہ جڑانوالہ کی شدیدمذمت کی ہے اورکہاہے کہ درحقیقت اسلام وپاکستان کیخلاف دشمن کی گہری سازش ہے۔ دونوں دلخراش واقعات ایک سازش کی 2کڑیاں لگتی ہیں اس لیئے سازش کے اصل کرداروں تک پہنچاجائے۔ اسلام وملک دشمن طاقتیں وطن عزیزمیں اس طرح کے ناپاک واقعات سے دنیامیں اسلام وپاکستان کوبدنام کرناچاہتے ہیں۔