لاہور (خصوصی نامہ نگار)منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر و منہاج یونیورسٹی لاہور کے ڈپٹی چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جامع شیخ الاسلام میں گزشتہ روز ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں تشدد و انتہاپسندی،تہمت، الزام تراشی اور فساد فی الارض کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔قرآن اور سنت کا راستہ ہی امن، صبر و تحمل اور تقویٰ کا راستہ ہے۔ نماز پنجگانہ کی ادائیگی جہاں فرض ہے وہاں یہ عبادت ہر قسم کے ذ ہنی و اعصابی تناو¿ کو کم کرنے کا علاج بھی ہے۔اللہ رب العزت اور پیغمبر حق حضور نبی اکرم نے رزق اور زندگی میں برکت کے ساتھ ساتھ ہر قسم کے دکھوں سے نجات کیلئے نماز کی شکل میں امت کو ایک ایسا وظیفہ اور تحفہ عطا کیا ہے جو بھی اس پر عمل کرے گا اس پر خیر و برکات کے دروازے کھل جائیں گے۔ اللہ رب العزت کا فرمان ہے کہ دکھ اور آزمائش کی گھڑی میں نماز اور صبر سے مدد لو، نماز اور صبر کو اللہ نے ہمارے لیے مدد کا وسیلہ بنایا ہے اور اللہ سے بڑھ کر سچا اور پختہ عہد اور کس کا ہو سکتا ہے؟۔ بالخصوص نوجوان نماز پنجگانہ کی ادائیگی کو یقینی بنائیں، نماز برائیوں کے خلاف ایک موثر ڈھال، اللہ اور اس کے رسولکی خوشنودی کا سبب ہے۔
اسلام میں تشدد ، انتہاپسندی کی کوئی گنجائش نہیں:ڈاکٹرحسین محی الدین قادری
Aug 19, 2023