اسلام امن وسلامتی کا پیامبر،تحمل ،برداشت کا درس دیتاہے :میاں جمیل


لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائدمیاں محمدجمیل نے جامع ا¿بی ہریرہؓ کریم بلاک اقبال ٹاو¿ن میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلام امن وسلامتی کا پیامبرہے،تحمل اوربرداشت کا درس دیتاہے۔انسانیت کا احترام سکھاتاہے۔ اسلام میں انتہاپسندی کی گنجائش نہیں ۔ اسلام نے ہی معاشرے میں تحمل ،بردباری اوررواداری کوفروغ دیا۔اسلام نے ہی اقلیتوں کا دفاع کیا۔ ان کے مذہبی ،سیاسی،سماجی اوربنیادی حقوق کا خیال رکھا۔ اسلام نے ہی مفتوحہ اقوام کے حقوق کا تحفظ کیا۔اسلامی تعلیمات سے معاشرہ امن کا گہوارہ بنتاہے ۔ آج بھی میں معاشرے کوانتہاپسندی کی بھینٹ چڑھنے سے بچانے کیلئے سیدالا¿نبیائ کی تعلیمات کوعام کرنا ہوگاکیونکہ حضورنبی کریم کی تعلیمات ہی امن عالم کی ضامن ہیں۔

ای پیپر دی نیشن