لاہور(لیڈ ی رپورٹر) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری سرفراز، رانا لیاقت، سعید نامدار، رانا انوار، نادیہ جمشید، ملک مستنصر باللہ اعوان، آغا سلامت، چوہدری محمد علی، میاں ارشد، رانا الیاس، چوہدری عباس، طارق زیدی، مرزا طارق، رانا خالد، طاہر اسلام، غفار اعوان، نذیر گجر، اختر بیگ ودیگر نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے سے ملازمین پر مہنگائی کا قہر ٹوٹ پڑا ہے۔ اساتذہ کیلئے سفید پوشی کا بھرم قائم رکھنا محال ہو گیاہے۔ حکومت نے اگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کی تو اساتذہ سمیت سرکاری ملازمین بھیک مانگنے پر مجبور ہوں گے۔ گزشتہ ڈیڑھ سال میں ریکارڈ مہنگائی ہوئی لیکن تنخواہوں و پنشن میں اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر کیا گیا جبکہ یوٹیلیٹی بلز ، ادویات کی قیمتوں ، تعلیمی اخراجات ، کرایہ آمدورفت، مکانات کے کرایوں میں کئی گناہ اضافہ ہوچکا ہے۔ لہٰذا وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں و پنشن میں کم از کم 50 فیصد اضافہ کیا جائے تاکہ ملازمین مہنگائی کے طوفان کا مقابلہ کر سکیں وگرنہ ملازمین سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا قہر ٹوٹ پڑا : چوہدری سرفراز
Aug 19, 2023