جمعیت علماءاسلام لاہور ، ذمہ داران کا اجلاس ، ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ

لاہور(خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماءاسلام لاہورکی تحصیلوں اور ذمہ داران کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے 6ستمبر کو عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام ہونے والی وحدت روڈ کرکٹ گراو¿نڈ میں تحفظ ختم نبوت کانفرنس میں بھر پور شرکت کی جائے گی جس کانفرنس سے جے یو آئی کے سر براہ مولانا فضل الرحمن،وفاق المدارس العربیہ کے صدر مولانا مفتی تقی عثمانی،مولانا ناصرالدین حکوانی،مولانا فضل الرحیم اشرفی اور دیگر مذہبی جماعتوں کے قائد ین خطاب کریں گے۔ اس بات کا فیصلہ جامعہ محمدیہ فیروز پور روڈ کاہنہ میں بھر پور نمائندہ اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت جے یوآئی کے ضلعی امیر مولانا نعیم الدین نے کی جبکہ اجلاس سے جے یو آئی کے مر کزی ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مولانا محمد امجد خان،مولانا عزیز الرحمن ثانی،مفتی عبد الحفیظ۔مولانا حافظ اشرف گجرا ور دیگر نے خطاب کیا۔ مولانا محمد امجد خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے حصول کیلئے اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے اور وطن عزیز کی سلامتی کیلئے علماءکی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ جے یو آئی پارلیمانی اور پر امن جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔ ہم پر امن انداز سے اس ملک میں اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔ جے یو آئی کے رہنماو¿ں نے سانحہ جڑانوالہ کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کھاکہ اس واقعہ کی اول سے آخر تک کی فوری تحقیقات کرانے اور اصل ملزمان کو سامنے لانےا ور انھیں سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ۔

ای پیپر دی نیشن