لاہور(نیوز رپورٹر)برطانیہ کے مشہور ماہر قانون بیرسٹرنسیم احمد باجوہ نے پنجاب انفارمیشن کمیشن لاہور کا دوہ کیا اور رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کی اہمیت کے حوالے سے ایک خصوصی لیکچر دیا۔چیف انفارمیشن کمشنرپنجاب انفارمشین کمیشن محبوب قادر شاہ، انفارمیشن کمشنرز شوکت علی، ڈاکٹر عارف مشتاق چوہدری، وکلاء، سماجی تنظیموں کے کارکنوں اور طلباءکی کثیر تعداد لیکچر میں شریک ہوئی۔ بیرسٹر نسیم احمد باجوہ نے پنجاب انفارمیشن کمیشن کی 5سالہ کارکردگی اور تاریخی فیصلوں بالخصوص جم خانہ، پنجاب پبلک سروس کمیشن کو خصوصی طور پر سراہا۔ پنجاب انفارمیشن کمیشن اندرون و بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے مثالی خدمات سرانجام دے رہا ہے اور وہ پنجاب انفارمیشن کمیشن کے حکام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ چیف انفارمیشن کمشنر محبوب قادر شاہ نے اس موقع پر معزز مہمان کو بتایا کہ کمیشن نامساعد حالات کے باوجود گزشتہ 5 سال میں 20ہزار سے زائد اپیلوں کا فیصلہ کر چکا ہے۔ کمیشن کو فنڈز کی کمی اور دیگر مسائل کا سامنا ہے تاہم پنجاب اسمبلی کی موثر قانون سازی کی بدولت کمیشن کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ رائٹ ٹو انفارمشین ایکٹ کے نفاذ سے عوام کی سرکاری محکموں سے متعلقہ امور تک آسان رسائی ممکن ہوئی ہے۔