لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یا رسول اللہ و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام جامع مسجد رضائے مجتبیٰ میں نظامِ مصطفی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یا رسول اللہکے سربراہ و تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ملک میں نظامِ مصطفیکا عملی نفاذ قوم کے دل کی آواز ہے۔ مٹھی بھر عناصر اپنے مفادات کی خاطر ملک کی حقیقی منزل کے راستے میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ راسخ العقیدہ صالح قیادت ہی ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے۔ ووٹوں کی خرید وفروخت کی وجہ سے اصل قیادت کا چناو¿ نہیں کیا جا سکتا۔ الیکشن پر اثرانداز ہونے والے تمام ناجائز عوامل کا خاتمہ ضروری ہے۔ عادل حکمران کی حکمرانی رحمت خداوندی ہے۔ نظامِ مصطفی میں تمام مسائل کا حل موجود ہے۔ کانفرنس میں علامہ محمد ادریس جلالی، حاجی محمد بوٹا، میاں محمد الیاس ، محمد منیر قادری، شیخ محمد افضل، محمد زین مغل، محمد زاہد عمران جلالی ودیگر نے شرکت کی۔