لاہور (خصوصی نامہ نگار)سپیکر پنجاب اسمبلی سردار محمد سبطین خان نے جڑانوالہ واقعہ کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتا ہوئے کہا ہے کہ آئین پاکستان ہر پاکستان چاہے وہ کسی بھی گروہ مذہب سے سب کو آزادی دیتا ہے،جو لوگ سانحہ کے ذمہ دار ہیں ان کو سخت سزا ملنی چاہیے۔ پنجاب اسمبلی میں شجرکاری مہم کے آغاز کے موقع پر پودا لگانے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ نگران وزیر اعظم شفاف الیکشن کے حوالہ سے اپنی ذ مہ داری احسن طریقہ سے نبھائیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پچھلے 16ماہ میں مہنگائی کا جو طوفان برپا ہوا ہے نگران وزیر اعظم اس کوکنٹرول کریں گے۔سپیکر نے کہا کہ الیکشن کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں موقع ملنا چاہیے۔ قبل ازیں شجرکاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے سپیکر محمد سبطین خان نے کہا کہ جنگلات ہماری آنے والی نسلوں کا مستقبل ہیں۔یہ ہمیں آکسیجن مہیا کر کے ہماری زیست کا سامان پیدا کرتے ہیں۔پاکستان کو جنگلات کی تیزی سے ہوتی ہوئی تباہی کا شدید سامنا ہے۔