لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایلیٹ، انوسٹی گیشن، ٹریننگ ڈائریکٹوریٹ میں نفری کی کمی کو پورا کرنے کیلئے سالانہ بنیادوں پرہونے والے ٹرانسفر کوٹے کو ریوائز کر دیا۔جس کے مطابق ایلیٹ، انوسٹی گیشن، ٹریننگ ڈائریکٹوریٹ میں نفری کی کمی کو متعلقہ اضلاع سے پورا کیا جائیگا، پروموشن کے بعد مقامی اضلاع سے دور ٹرانسفر ہونے والے 550 سب انسپکٹرز اور اے ایس آئیز مستفید ہوں گے۔ انہوںنے انوسٹی گیشن اور ایلیٹ میں نفری صرف لاہور سے بھجوانے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ان دو یونٹس کی نفری لاہور سے پوری کی جائیگی کیونکہ ان یونٹس کے سٹیشن ہیڈ کوارٹرزصرف لاہور میں ہیں، آئی جی پنجاب نے ٹریننگ ڈائریکٹوریٹ کی نفری صرف ان 5 ریجنز سے پوری کرنے کا حکم دیا جہاں ٹریننگ سٹیشنز موجود ہیں اور دیگر اضلاع سے کوئی ٹرانسفر نہیں کیا جائیگا۔ اس اقدام سے ہر سال تقریبا 550 جونیئر رینک افسران بشمول 200 سب انسپکٹرز اور 350 اے ایس آئیز کو فائدہ حاصل ہو گا۔ جونیئر رینک افسران کو پروموشن کے بعد اپنے متعلقہ ریجن کے یونٹ میں پوسٹنگ مل جائیگی۔
آئی جی پنجاب نے نفری کی کمی پوری کرنے کیلئے ٹرانسفر کوٹے کو ریوائز کردیا
Aug 19, 2023