الخدمت فاؤنڈیشن کی این ڈی ایم اے کے 3 روزہ ایکسپو میں سرگرمیاں جاری

لاہور(خصوصی نامہ نگار ) الخدمت فاؤنڈیشن کی این ڈی ایم اے کے 3 روزہ ایکسپو میں سرگرمیاں جاری ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے پاک چائنافرینڈشپ سنٹر میں منعقدہ ایکسپو میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کا کیمپ قائم ہے۔ اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نائب صدر اعجازاللہ خان، نیشنل ڈائریکٹر الخدمت ڈیزاسٹرمینجمنٹ پروگرام فضل محمود، کنٹری ڈائریکٹر ہیلپنگ ہینڈ امریکہ سلیم منصوری، اسلامک ریلیف، قطرچیریٹی، ریسکیو1122 سمیت مختلف اداروں کے عہدیداران موجود تھے۔ اس موقع پر اعجاز اللہ خان نے کیمپ میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈیزاسٹرز بہت تیزی سے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے رہے ہیں۔پاکستان بھی سیلاب، زلزلے سمیت دیگر قدرتی آفات کی زد میں رہتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن