فیس بک پر دوستی، 53 سالہ امریکی خاتون پاکستانی نوجوان کی محبت میں دیر پہنچ گئی

Aug 19, 2023

 پشاور (نوائے وقت رپورٹ) بھارت سے اپنی محبت کو پانے کے لیے دیر آنے والی بھارتی خاتون کے بعد اب ایک امریکی خاتون بھی پاکستانی نوجوان کی محبت میں دِیر پہنچ گئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فیس بک پر 2 سال سے دوستی اور پھر محبت میں گرفتار ہونے والی امریکی خاتون 53 سالہ ’’کیمبرلی ڈان‘‘ پاکستانی نوجوان عباس سے شادی کرنے کے لیے دِیر پہنچ گئیں۔ تحصیل ترناؤ اسبنڑ کے رہائشی عباس مقامی یونیورسٹی کے طالب علم ہیں۔ وہ ایئرپورٹ سے کیمبرلی ڈان کو لے کر دِیر پہنچے۔ تاہم امریکی خاتون کے پاس لوئر دِیر کے لیے این او سی نہ ہونے کے باعث جوڑے کو مالا کنڈ کے ہوٹل میں قیام کرنا پڑا۔ جس کے بعد جوڑے نے نکاح کرکے سرکاری دستاویزات کے لیے اسلام آباد کا رخ کیا اور ایک نجی ہوٹل میں مقیم ہیں اور ساتھ ساتھ اپنی رخصتی اور ولیمے کی تیاریوں میں بھی مصروف ہیں۔ عباس کے اہل خانہ امریکا سے بھابھی کے آنے پر نہایت خوش ہیں اور جوڑے کی خوشگوار ازدواجی زندگی کے لیے دعا گو ہیں۔ 

مزیدخبریں