اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر قیادت نے پارٹی چیئرمین کو ریلیف دلوانے کیلئے مغربی ممالک کے سفیروں سے مدد مانگ لی۔ ذرائع کا کہنا ہے پی ٹی آئی کی سینئر قیادت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے غیر ملکی سفیروں سے رابطہ کیا ہے۔ شاہ محمود قریشی، رو¿ف حسن اور سینیٹر علی ظفر کی مخلتف ممالک کے سفیروں سے ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر کی رہائش گاہ پر چند روز قبل ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان میں امریکی سفیر، برطانوی ہائی کمشنر، کینیڈین ہائی کمشنر موجود تھے۔ملاقات میں پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا اور ناروے کے سفیر البرٹ لساس بھی شریک تھے۔ذرائع کا کہنا ہے ناشتے پر ہونے والی ملاقات میں انڈونیشیا کے سفیر ایڈم ٹوگیو بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پی ٹی آئی قیادت نے غیر ملکی سفیروں سے چیئرمین پی ٹی آئی کے معاملے پر مدد طلب کی، سفارتکاروں کو چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں رکھنے کے حالات کے بارے میں بریف کیا گیا۔پی ٹی آئی ٹیم نے امریکی سفیر سے سائفر ایشو اور چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات پر بات کی، پی ٹی آئی ٹیم نے ملک کی سیاسی صورتحال اور انتخابات پر بھی بریف کیا۔شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی تردید کی، جبکہ رو¿ف حسن، سینیٹر علی ظفر نے تصدیق کردی۔ تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات رو¿ف حسن نے کہا آسٹریلیا کے ہائی کمیشن نے ناشتے پر بلایا تھا، ہم نے پاکستان کی سیاسی صورتحال سے سفارتکاروں کو آگاہ کیا۔ ملاقات میں دہشت گردی کے بڑھتے رحجانات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا، آنے والے انتخابات اور سیاسی معاملات پر وہاں موجود سفیروں سے گفتگو ہوئی۔
پی ٹی آئی قیادت