لاہور (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے ہوم سیکرٹری پنجاب کو خط لکھ دیا۔ بشریٰ بی بی نے اپنے شوہر کیلئے ہوم سیکرٹری پنجاب سے چار مطالبات کر دیئے۔ خط میں بشریٰ بی بی نے مطالبات کئے ہیں کہ میرے شوہر کو بی کلاس، اڈیالہ جیل منتقلی، پرائیویٹ ڈاکٹر اور گھر کے کھانے کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے میرے شوہر کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی ہدایت کی تھی۔ بغیر کسی جواز کے میرے شوہر کو اٹک جیل میں قید کر رکھا ہے۔ قانون کے مطابق میرے شوہر کو اڈیالہ جیل منقل کیا جائے۔ وہ سابق وزیراعظم، آکسفورڈ کے گریجوایٹ اور سابق کپتان ہیں۔
بشریٰ خط