ماسکو (نوائے وقت رپورٹ) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے پانچ ممالک کی تنظیم ’برکس‘ میں ایران کی ممکنہ شمولیت پر تبادلہ خیال کیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے رہنماؤں نے دوطرفہ تجارت‘ توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں کو فروغ دینے پر بھی گفتگو کی۔ واضح رہے کہ برکس میں برازیل‘ روس‘بھارت‘ چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔
پیوٹن کا صدر رئیسی سے رابطہ: ایران کی برکس میں شمولیت پر تبادلہ خیال
Aug 19, 2023