بگوٹا(اے پی پی)کولمبیا کے دارالحکومت بگوٹا اور وسطی علاقوں میں 6.3 شدت کے زلزلے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔زلزلے کے دوران عمارت سے چھلانگ لگانے پر خاتون ہلاک ہو گئی۔ زلزلے کا مرکز بگوٹا کے جنوب مشرق میں 40کلومیٹر فاصلے پر ایل کالویریو کے علاقے میں تھا جبکہ گہرائی 30 کلومیٹر سے کم تھی۔