اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں پانامہ جے آئی ٹی سے متعلق درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں قائم دو رکنی بینچ 22 اگست کو سماعت کرے گا۔ اس حوالے سے عدالت نے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیے ہیں۔ براڈشیٹ نے موقف اختیارکیا کہ شریف خاندان کی غیر ملکی جائیدادوں کی تلاش میں نیب کی معاونت کی لیکن معاوضہ نہیں ملا۔ واضح رہے کہ براڈ شیٹ نے برطانیہ کی عدالت میں نیب کے خلاف واجبات کے حصول کیلئے مقدمہ دائر کیا تھا۔ براڈ شیٹ نے پانامہ جے آئی ٹی کا والیم 10 فراہم کرنے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی تھی، براڈشیٹ کمپنی والیم 10 کو برطانوی عدالت میں بطور ثبوت پیش کرنا چاہتی تھی۔
پانامہ جے آئی ٹی
پانامہ جے آئی ٹی سے متعلق درخواست، سپریم کورٹ 22 اگست کو سماعت کریگی
Aug 19, 2023