آخری دنوں میں اسمبلی سے بل پاس کرانے کیلئے کروڑوں روپے دیئے گئے: شاہد خاقان

Aug 19, 2023


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی قومی اسمبلی کے آخری دنوں میں بل کی منظوری کیلئے کروڑوں روپے دیئے جانے کا انکشاف کیا ہے۔ صحافی کے سوال پر کہ کہا جا رہا ہے بل منظور کرانے کیلئے 4 سے 6 کروڑ روپے دیئے گئے۔ انہوں نے جواب دیا کہ میرے پاس اطلاعات نہیں۔ قیاس آرائیاں ہیں۔ لوگ بات کرتے ہیں نمبر اس سے زیادہ تھا۔ فی بل 15 سے 25 کروڑ تک بات چلی ہے۔ کچھ کو یونیورسٹی میں حصہ ‘ کچھ کو نقد دیا گیا۔
بل/ کروڑوں روپے
 

مزیدخبریں