برٹش کونسل کا تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کیمبرج کا اکتوبر میں دوبارہ امتحان ہو گا


اسلام آباد(نا مہ نگار)برٹش کونسل کا طلبا اور والدین کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ، کیمبرج کی طرف سے اکتوبر میں دوبارہ امتحان کا انعقاد کیا جائے گا،پاکستان میں بعض طلبا 10، 11 اور 12 مئی 2023 کو امن و امان کی صورتحال کی وجہ سے کچھ مضامین کے امتحانات میں شرکت نہ کرسکے تھے ،کیمبرج دوبارہ امتحانات کے انعقاد کے لیے کوئی فیس نہیں لے گابرٹش کونسل لاجسٹکس کی کم لاگت کا منصوبہ فراہم کرے گی۔ انفرادی کیسوں کی دوبارہ تشخیص کی جائے گی اسکول کیسوں کی دوبارہ تشخیص کی درخواستیں کیمبرج کو جمع کرائیں گے اور اسکول ایسی درخواستوں کے اخراجات کا 80فیصدبرداشت کریں گے۔، 20فیصداخراجات والدین برداشت کریں گے۔ دوبارہ تشخیص کے نتیجے میں گریڈز تبدیل ہونے کی صورت میں پوری فیس کی واپسی کی جائے گی۔ وزارت تعلیم میں کیمبرج امتحانات سے متعلق اہم اجلاس ہوا، کیمبرج کی کنٹری ڈائریکٹر عظمی یوسف، آئی بی سی سی کے چیئرمین ڈاکٹر غلام، علی ملاح سمیت متعلقہ سکولز کے سربراہان نے اجلاس شرکتداروں کے سربراہان نے اے لیول امتحانات بارے شکایات سے آگاہ کیا۔
 فیصلہ

ای پیپر دی نیشن