اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد کی حدود سے باہر واقع ہا¶سنگ سوسائٹیز کو "اسلام آباد" نام استعمال کرنے سے روکتے ہوئے سوسائٹیز کو اپنے ناموں میں سے "اسلام آباد" نام ہٹانے کا حکم دے دیا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر کی عدالت سے جاری ہا¶سنگ سوسائٹیز کی رجسٹریشن منسوخی کے خلاف کیس کے فیصلہ میں عدالت کاکہناہے کہ"اسلام آباد" نام کی تبدیلی سے تاثر ختم ہو گا یہ سوسائٹیز اسلام آباد کی حدود میں واقع ہیں،سوسائٹیز کے خرچ پر قومی اخبارات میں اشتہار دیے جائیں یہ سوسائٹیز اسلام آباد کی حدود میں نہیں ہیں،عوامی آگاہی کے لئے اشتہارات مستقل ہا¶سنگ سوسائٹیز کی مرکزی جگہوں پر چسپاں رہیں گی، اسلام آباد نام استعمال کرکے چالاکی سے عوام کو تاثر دیا جارہا ہے سوسائٹیز اسلام آباد میں واقع ہیں، عدالت نے اسلام آباد کی حدود سے باہر واقع 18 ہاﺅسنگ سوسائٹیز کی رجسٹریشن منسوخی کالعدم قراردیتے ہوئے مذکورہ 18 ہاﺅسنگ سوسائٹیز کی رجسٹریشن دوبارہ بحال کر دی، عدالت نے کہا رجسٹرار یہ بھی انکوائری کرے گا ہاﺅسنگ سوسائٹیز کے پاس کیا سکیم چلانے کی صلاحیت ہے،رجسٹرار پنجاب کے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ سے بھی اس حوالے سے معاونت لے سکے گا،دو ماہ میں رجسٹرار کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹیز رجسٹرار ہائیکورٹ کو عمل درآمد رپورٹ دیں، عدالت کے سامنے آیا ہے رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز نے کبھی قانون پر عمل نہیں کرایا، ہا¶سنگ سوسائٹیز کی ورکنگ اور ان کے فنانشل افیئرز کو کبھی مانیٹر نہیں کیا گیا،ریکارڈ پر ایسا کچھ نہیں کہ کبھی رجسٹرار نے پنجاب کے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ نے معلومات حاصل کی ہوں۔
نام روک دیا